یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے جنوبی سعودی عرب کے صوبے عسیر میں فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی اس کارروائی میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں کو خاصا نقصان پہنچا۔ یمنی فوج نے اس کارروائی میں زلزال ایک قسم کے میزائلوں کا استعمال کیا۔
یمنی فوج اور عوامی رضا کار فورس نے منگل کے روز مغربی یمن کے علاقے الحدیدہ میں سعودی اتحاد کے دو ڈرون طیاروں کو بھی مار گرایا۔ ان میں سے ایک طیارہ جنوبی سعودی عرب کے علاقے نجران میں الصوح کے علاقے میں گرا۔
واضح رہے کہ سعودی اتحاد امریکہ اور بعض دیگر ملکوں کی حمایت سے یمن کو مارچ دو ہزار پندہ سے وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رہا ہے جس میں اب تک دسیوں ہزار یمنی عام شہری شہید و زخمی اور لاکھوں دیگر بے گھر ہوئے ہیں جبکہ اس ملک کی بنیادی تنصیابات بھی تباہ ہو گئی ہیں اور اس غریب عرب اسلامی ملکو کو غذائی اشیا اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔