ایشیاامام خامنہ ایایراندنیامثالی شخصیاتمشرق وسطییورپ

جوبائیڈن کی کامیابی پر رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کا رد عمل

امریکا میں صدارتی الیکشن اور اس کے نتیجے کے تعلق سے رونما ہونے والے اتفاقات و واقعات کو امریکی جمہوریت کی گھناؤنی حقیقت کا مظہر قرار دیا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے دفتر نشر و اشاعت کے انفارمیشن سینٹر نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ امریکہ کے موجودہ حالات اور انتخابات کے تعلق سے خود امریکیوں کی کہی باتیں، سب ایک ڈرامہ ہے۔

اس ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ امریکہ میں لیبرل ڈیموکریسی کے مکروہ چہرے کا ایک نمونہ ہے اور نتیجے سے قطع نظر، ایک چیز پوری طرح واضح ہے کہ امریکی حکومت کے سیاسی، اخلاقی اور شہری معاشرے کا زوال یقینی ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے گزشتہ ہفتے منگل کو حضرت رسول اکرم (ص) اور آپ کے فرزند امام جعفر صادق (ع) کے یوم ولادت کی مناسبت سے اپنے خطاب میں امریکہ میں انتخابی ہنگامہ آرائی اور بیہودگی کو لبرل ڈیموکریسی کا شاخسانہ قرار دیا تھا۔

رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے اس خطاب میں فرمایا تھا کہ قطع نظر اس کے کہ امریکہ میں کون بر سر اقتدار آتا ہے، موجودہ حالات، امریکہ میں شدید سیاسی، اخلاقی اور سماجی پستی اور انحطاط کا ثبوت ہیں اور یہ وہ بات ہے جس کا امریکی دانشوروں اور مفکرین کو بھی اعتراف ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button