
مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین کے اطلاع رسانی سینٹر کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سیاسی شعبہ کے سربراہ یوسف حساینہ نے کہا ہے کہ جہاد اسلامی اور حماس کے تعلقات مضبوط اور مستحکم ہیں۔ جہاد اسلامی کے سیاسی شعبہ کے سربراہ نے کہا کہ اسرائیل کو فلسطینی جہادی گروہوں کے درمیان اختلافات ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔۔