دنیا

حالیہ میزائل تجربہ امریکا کے ساتھ جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں کا رد عمل: شمالی کوریا

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے حالیہ میزائل تجربے کو جنوبی کوریا کے لیے ایک ’سنجیدہ وارننگ‘ قرار دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کا کہناتھا کہ نیا میزائلی تجربہ جنوبی کوریا کی بڑھتی ہوئی اسلحہ سازی اور امریکا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں کے تناظر میں کیا گیا ہے اور اسے جنگی عزائم سے باز رہنے کے لیے ایک تنبیہ بھی ہے۔

دوسری جانب جنوبی کوریا نے اسلحے کی تیاری اور امریکا کے ساتھ فوجی مشقوں کو اپنا داخلی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جارحیت پسندوں سے دفاع کے لیے ایسا کرنا ملکی سلامتی کے لیے اشد ضروری ہے۔

ادھر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کم جونگ اُن کی دھمکی کو نظر انداز کرتے ہوئے ایک بار پھر امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان مذاکرات کی بحالی کی امید ظاہر کی ہے جو کہ ویتنام میں دونوں ممالک کے سربراہان کی بے نتیجہ ملاقات کے بعد سے تعطل کا شکار ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button