فلسطینمشرق وسطی

حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ کی فلسطینیوں کی وطن واپسی پر تاکید

تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے لبنان کے صدر میشل عون ، وزیر اعظم حسان دیاب اور پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری سے ٹیلی فونی رابطے میں فلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے حق سمیت امریکی صیہونی منصوبے سینچری ڈیل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ تحریک حماس کے سربراہ نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں فلسطینیوں کی وطن واپسی کے حق پر تاکید کی اور فلسطینی پناہ گزینوں کو میزبان ممالک میں مستقل سکونت دئے جانے کی کسی بھی کوشش کے بارے میں خبردار کیا۔ تحریک حماس کے رہنما کی ٹیلی فونی گفتگو میں لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے سینچری ڈیل کے مقابلے کے لئے غاصب صیہونی حکومت کے خلاف عملی طور پر استقامت اور قومی اتحاد کو ضروری قراردیا امریکی صدر ٹرمپ نے گذشتہ منگل کو وائٹ ہاؤس میں صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کی موجودگی میں سینچری ڈیل کی رونمائی کی ۔ بیت المقدس کو صیہونی حکومت کا دارالحکومت تسلیم کرنا، غرب اردن کی تیس فیصد زمینیں صیہونی حکومت کے حوالے کرنا ، فلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے حق کو چھیننا اور فلسطینیوں کو پوری طرح غیرمسلح کرنا سینچری ڈیل کی اہم ترین شقیں ہیں۔دوسری جانب فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریکوں حماس اور جہاد اسلامی نے سوڈان کی حکومتی کونسل کے سربراہ کی صیہونی وزیراعظم سے ملاقات کی مذمت کی ۔تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اعلان کیا ہے کہ سوڈان کی حکمراں کونسل کے سربراہ عبدالفتاح البرہان کی صیہونی وزیراعظم سے ملاقات ، صیہونی حکام کو ملت فلسطین کے حق میں جرائم جاری رکھنے اور عرب قوم اور امت مسلمہ کے مقدس مقامات کی اہانت جاری رکھنے کے سلسلے میں مزید جری و گستاخ کردے گی ۔فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی نے بھی ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ صیہونی وزیر اعظم سے سوڈان کی حکومتی کونسل کے سربراہ کی ملاقات ، مسئلہ فلسطین کی حمایت میں سوڈانی عوام کے موقف کی عکاس نہیں ہے ۔ سوڈان کی حکومتی کونسل کے سربراہ عبدالفتاح برہان نے پیر کو یوگینڈا میں صیہونی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو سے ملاقات میں باہمی تعلقات کو معمول پر لانے کے بارے میں گفتگو کی۔صیہونی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے سوڈان کی حکمراں کونسل کے سربراہ برہان سے اسرائیلی طیاروں کو سوڈان کے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے کی اپیل کی ۔سوڈان کی حکومت کے اعلان کے مطابق حکومتی کونسل کے سربراہ اور صیہونی وزیر ا‏عظم کی ملاقات ، سوڈانی کابینہ کی اطلاع کے بغیر انجام پائی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button