مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ خطے میں جنگ کے خطرات پہلے سے کئی گنا بڑھ گئے ہیں جبکہ اس خطے میں امن و صلح کی پہلے سے کہیں زيادہ ضرورت ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے نیویارک کے سفر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی معاندانہ سازشوں اور اقدامات کے باوجود ایرانی وفد نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنا مؤقف دنیا کے سامنے بھر پور انداز میں پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے علاقہ میں جنگ کے خطرات پہلے سے کہیں زیادہ ہیں جبکہ اس خطے میں امن و صلح کی پہلے سے کہیں زيادہ ضرورت ہے۔ظریف نے کہا کہ ہم نے فلسطینی ، یمنی مسلمانوں اور دیگر حریت پسندوں کی آواز کو دنیا تک پہنچانے کی بھر پور کوشش کی اور خطے میں امریکہ، سعودی عرب اور اسرائیل کے جنگی جرائم کے بارے میں بھی دنیا کو آگاہ کیا۔ جواد ظریف نے کہا کہ ایرانی صدر نے اس سفر میں 40 سے زائد ملاقاتیں کیں اور میں نے بھی کئي ممالک کے نمائندوں اور وزراء خارجہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور عالمی موضوعات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
متعلقہ مضامین
بھی چیک کریں
Close
-
ایران و پاکستان کے باہمی تعاون کے فروغ پرتاکید18 June 2019