عراق کے دریائے دجلہ میں مسافر کشتی ڈوبنے سے بچوں اور خواتین سمیت 100 کے قریب افراد جاں بحق ہوگئے۔
عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ملک بھر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا۔
حادثہ عراق کے شمالی شہر موصل کے قریب دریائے دجلہ پر واقع تفریح گاہ میں پیش آیا جہاں کشتی پر گنجائش سے زیادہ افراد سوار کیے گئے تھے۔ کشتی پر خواتین اور بچوں سمیت سو سے زائد افراد سوار تھے۔
امدادی ٹیموں نے دریا سے 50 لاشیں نکال لی ہیں جبکہ درجنوں افراد پانی کے ریلے میں بہہ گئے۔
35 سے زائد افراد لاپتا ہیں جن کی تلاش کے لئے ہیلی کاپٹر کی مدد لی گئی ہے۔