مہر خبررساں ایجنسی نے صدارتی سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے صدر حسن روحانی کا تحریری پیغام جاپانی وزير اعظم شینزوآبے کو پیش کردیا۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی جاپان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے صدر حسن روحانی کا تحریری پیغام جاپانی وزیر اعظم کو پیش کیا ہے۔ ایران کے نائب وزير خارجہ نے جاپانی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ سید عباس عراقچی نے جاپانی وزیرخارجہ کے ساتھ ملاقات میں ” صلح ہرمز ” منصوبے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبہ میں سبھی ممالک شریک ہوسکتے ہیں ۔ اس ملاقات میں جاپانی وزیر خارجہ نے بھی مشرق وسطی اور خلیج فارس میں کشیدگی کو کم کرنے پر زوردیا۔
بھی چیک کریں
Close
-
سعودی ہوائی اڈے پر پھر ڈرون حملہ31 August 2020