ماسکو اور دمشق نے شام سے امریکی فوجیوں کی واپسی اور الرکبان سے عام شہریوں کے مکمل اور محفوظ انخلا پر زور دیا ہے۔
روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے روس شام مشترکہ اعلامیہ میں امریکہ پر زور دیا گیا ہے وہ شام میں غیر قانونی طور پر موجود اپنے فوجیوں کو فوری طور باہر نکال لے۔
مشترکہ بیان کے مطابق روس اور شام نے جنوب مشرقی علاقے الرکبان سے عام شہریوں کے پرامن انخلا کی تیاریاں مکمل اور شہریوں کو کیمپوں تک پہنچانے کے لیے لازمی تعداد میں بسیں مہیا کر لی ہیں۔
رکبان کا علاقہ التنف کے امریکی فوجی اڈے کے قریب واقع ہونے اور شامی حکومت کی دسترس سے دور ہونے کے سبب دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ میں تبدیل ہو گیا ہے۔