عراق میں اربعین حسینی کے ملین مارچ میں شرکت کے لئے ہر روز دوہزار سے زیادہ افغان زائرین دوغارون بارڈر سے ایران میں داخل ہوتے ہیں
ایران کے صوبہ خراسان رضوی کے گورنرہاؤس میں سیکورٹی اور انتظامی شعبے کے سربراہ حسین شرافتی راد نے پیر کو ایران کے شمال مشرقی بارڈر اردوغان کے دورے کے موقع پر اس بارڈر پر نصب موکبوں کا معائنہ کیا اور اور کہا کہ دوغارون بارڈر سے روزانہ دوہزار سے زیادہ افغان زائرین ایران میں داخل ہوتے ہیں اور اس طرح عراق جانے کے لئے پینتالیس ہزار سے زیادہ افغان زائرین کے دوغان بارڈر سے ایران میں داخل ہونے کی امید ہے۔
شرافتی راد نے مزید کہا کہ دوغان بارڈر سے زائرین کربلا کے بلاخوف و خطر رفت و آمد کے لئے سہولیات فراہم ہیں اور زائرین کی آسائش کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گئے ہیں۔
گذشتہ برس چونتیس ہزار افغان زائرین ، دوغارون بارڈر کے ذریعے کربلائے معلی گئے تھے۔
قابل ذکر ہے کہ اربعین حسینی کے ملین مارچ میں مسلمانوں اور دیگر ادیان و مذاہب کے پیروکار بھی نجف سے کربلا تک اسی کلومیٹر کا فاصلہ پیدل طے کرتے ہیں۔
اس سال اربعین حسینی بیس صفر چودہ سو اکتالیس ہجری قمری مطابق انیس اکتوبر دوہزار انیس کو منایا جائے گا۔