ایشیاپاکستان

کوئٹہ میں دھماکہ 8 افراد جاں بحق

دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہرکوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی کی فروٹ منڈی میں آج صبح ہونے والے دھماکے میں 8 افراد جاں بحق اور 7 دیگر زخمی ہو گئے۔

سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور کسی کو دھماکے کے مقام کے قریب نہیں جانے دیا جا رہا ہے تاکہ امدادی کاموں میں رکاوٹ پیش نہ آئے۔

لاشوں اور زخمیوں کو بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے، دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

فوری طور پر دھماکے کی نوعیت سامنے نہیں آسکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button