ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق شام میں قائم روس کے آشتی مرکز نے اعلان کیا ہے کہ دہشتگردوں کے حملے میں مرنے والوں میں آٹھ بچے بھی ہیں۔ حالیہ مہینوں میں شامی فوج کے مقابلے میں پے درپے شکست کے بعد دہشتگردوں نے شامی شہریوں پر اپنے میزائلی اور مارٹر حملوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔
ان حملوں میں شام کے عام شہری بالخصوص خواتین اور بچے جاں بحق اور زخمی ہو رہے ہیں۔
شام کا بحران علاقے کا توازن صیہونی حکومت کے حق میں تبدیل کرنے کے لئے دوہزار گیارہ میں سعودی عرب امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی یلغار کے بعد شروع ہوا تھا۔
شامی فوج نے اسلامی جمہوریہ ایران کی مشاورتی مدد اور روس کی حمایت سے شام میں داعش کی بساط لپیٹ دی ہے اور دوسرے دہشتگرد گروہ بھی شکست سے دوچار ہو رہے ہیں۔