شامی فوج نے ملک کے شمال مغربی صوبے حماہ میں دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے انہیں شدید جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے خبردی ہے کہ صوبہ حماہ میں کشیدگی میں کمی والے مخصوص علاقوں میں دہشت گردوں کے ذریعے فائربندی کی خلاف ورزی کے بعد شامی فوج نے حماہ کے مشرقی دیہاتوں میں دہشت گرد گروہوں حزب الترکستانی اور جبہہ النصرہ کے ٹھکانوں پر شدید حملے کیے۔ ان حملوں میں ان دونوں گروہوں سے وابستہ بہت سے عناصر ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ بھاری مقدار میں ان کے ہتھیار ضبط کرلئے گئے
حماہ کے شمالی مضافاتی علاقے میں بھی شامی فوج نے ایک اور کارروائی کے دوران العزہ دہشت گرد گروہ کے عناصر کی ایک بڑی تعداد کو جو الطامنہ ٹاؤن میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے ہلاک کردیا۔
شام کا بحران دوہزار گیارہ سے امریکا سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے وحشیانہ حملوں اور اقدامات سے شروع ہوا۔
اس بحران کا مقصد علاقے میں طاقت کا توازن صیہونی حکومت کے حق میں موڑنا تھا لیکن شامی عوام حکومت اور فوج نے اپنی بے مثال استقامت کے ذریعے داعش کو شکست دی اور باقی بچے عناصر کا بھی خاتمہ کیا جارہا ہے۔