شاممشرق وسطی

دیر الزور میں گھمسان کی لڑائی

دیر الزور میں دہشتگرد گروہ داعش اور قسد کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔

روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق شام کے صوبہ دیر الزور میں دہشت گرد گروہ داعش اور کرد ڈیموکریٹ (قسد ) کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔ ڈیموکریٹ فورسز کے سربراہ کا کہنا ہے کہ داعش دہشت گردوں نے ان پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے اس وقت علاقہ میں گھمسان کی لڑائی جاری ہے اور دیر الزور میں داعش دہشت گردوں سے آخری ٹھکانے کو بھی آزاد کرانے تک داعش کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ شامی شہر دیرالزور، تین برسوں سے زائد عرصے تک دہشت گردوں کے محاصرے میں رہا اور شامی فوج اور عوامی رضاکاروں کی مدد سے تین نومبر کو اس شہر سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کردیا گیا اور بچ جانے والےکچھ دہشتگردوں کے خلاف بھی کارروائی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button