دنیایورپ

روس اور وینزویلا میں با ضابطہ رابطہ

وینزویلا کے صدر نے روس کے نائب وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کو انتہائی اہم قرار دیاہے ۔

وینزویلا کے صدر نکولس مادرو اور روس کے نائب وزیراعظم یوری بوریسوو کے درمیان ہفتہ کے روز ملاقات ہوئی جو تقریبا ایک گھنٹے تک جاری رہی ۔ اس موقع پر وینزویلا کے صدر نکولس مادرو نے کہا میرے خیال میں یہ اچھی سوچ ہے کہ ہم اپنے مستقبل کو دیکھتے ہوئے آئندہ 10 سالوں کی پالیسی پر کام کریں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ کاموں پر کنٹرول رکھنا بہت ضروری ہے۔ روس کے نائب وزیراعظم یوری بوریسوو نے اعلان کیا کہ روس اور وینزویلا امریکہ کی طرف سے وینزویلا پر پابندیاں عائد کرنے کے بعد اپنے تعلقات کو مضبوط بنائیں گے۔ مسٹر مادرو نے کہا کہ مسٹر بوریسو کے دورے کے دوران اقتصادی معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے ۔

واضح رہے کہ وینزویلا کے صدر نے کہ گذشتہ ستمبر میں روس کے صدر ولادیمیر پوتین کے ساتھ ملاقات کی تھی جس کے بعد اب روس کے نائب وزیراعظم سے ملاقات کی جسے سیاسی مبصرین امریکہ اور وینزویلا کے تعلقات میں پائی جانے والی کشیدگی کے تناظر میں اہم قرار دے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button