ایشیاپاکستان

پاکستان میں کرونا سے بچاؤ کے لیے سخت تدابیر اپنانے کا فیصلہ

حکومت پاکستان نے کراچی اور اسلام آباد میں کرونا وائرس کے دو کیس سامنے آنے کے بعد صوبہ سندھ میں اسکول دو روز کے لیے بند کردیئے ہیں۔پاکستان کے وزیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ کرونا وائرس کے انسداد کے لیے اب تک انجام پانے والی کوششوں اور آئندہ کے لائحہ عمل سے قوم کو جلد آگاہ کردیا جائے گا۔بعض خبروں میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی حکومت نے بھی کرونا وائرس کے پیش نظر صوبے بھر میں اسکول غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیئے ہیں۔صوبہ سندھ کے مرکز کراچی سے ملنے والی خبروں کے مطابق صوبائی حکومت نے خصوصی ٹاسک فورس قائم کردی ہے۔ جبکہ صوبے بھر میں دو روز کے لیے اسکول بند کر دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button