ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے پراسیکیوٹر نے کہا ہے کہ زاہدان-خاش سپر ہائی وے حملے میں شامل 13 دہشتگردوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے پراسیکیوٹرعلی موحدی راد کا کہنا تھا کہ زاہدان-خاش سپر ہائی وے حملے کے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ تیرہ فروری کو زاہدان، خاش ہائی وے پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اہلکاروں کی بس کو کار بم دھماکے کے ذریعے دہشت گردانہ حملے کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں ستائیس اہلکار شہید اور تیرہ دیگر زخمی ہو گئے تھے۔
بدنام زمانہ دہشت گرد گروہ جیش الظلم نے اس سفاکانہ کارروائی کی ذمہ داری قبول کی اس دہشت گرد گروہ کو امریکہ و سعودی عرب کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔