ایشیاپاکستان

سرزمین حجاز میں 16 پاکستانی عازمین حج جاں بحق

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سرزمین حجاز پر فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جانے والے پاکستانیوں میں سے 16 عازمین حج جاں بحق ہوگئے ہیں جنہیں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اب تک ایک لاکھ 29 ہزار پاکستانی عازمین حج سرزمین حجاز پہنچ چکے ہیں، جن میں 93 ہزار سرکاری جب کہ 36 ہزار عازمین نجی حج سکیم کے ذریعے پہنچے ہیں۔

سرکاری حج اسکیم کے تحت آنے والے 81 ہزار عازمین حج اس وقت مکہ مکرمہ میں موجود ہیں جن میں 47 ہزار عازمین مدینہ منورہ کی زیارت مکمل کر کے مکہ پہنچے ہیں جب کہ 12 ہزار عازمین حج ابھی مدینہ منورہ میں موجود ہیں۔ اب تک مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں 16 عازمین کی طبعی اموات واقع ہوئی ہیں جن میں سے 12 سرکاری اور 4 نجی حج اسکیم کے تحت حجاز مقدس پہنچے تھے، تمام کی تدفین مدینہ منورہ کے جنت البقیع اور مکہ مکرمہ کے شرائع قبرستان میں کر دی گئی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button