یمن کی قومی حکومت کے سربراہ نے سعودی اور اماراتی سامراج کے مقابلے میں ڈٹ جانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
المیادین ٹیلی ویژن کو انٹرویودیتے ہوئے یمن کی قومی حکومت کے وزیراعظم عبدالعزیز بن حبتور نے تمام یمنیوں سے اپیل کہ ہے وہ سعودی اور اماراتی سامراج کے مقابلے میں متحدہ ہوجائیں۔انہوں نے ملک کے بعض حصوں میں سعودی اور اماراتی پراکسیز کے درمیان جاری شدید جھڑپوں کے بارے میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مفادات کی جنگ شدت اختیار کرگئی ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب متحدہ عرب امارات کے حامی مسلح جھتوں نے جنوبی یمن کے صوبے ابین، عدن ، لحج ، حضرموت اور المہرہ میں ایک دوسرے کے خلاف پوزیشنیں سنبھال رکھی ہیں۔مارچ دوہزار پندرہ میں جارحیت کے بعد سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے یمن کے بعض علاقوں پر اپنا قبضہ جما رکھا ہے اور اب اپنی پراکسیز کے ذریعے یمن کے زیادہ سے زیادہ علاقوں پر قبضے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔