سعودی عرب کے شاہ سلمان کے ذاتی محافظ کو ہلاک کردیا گیا ہے
سعودی عرب کے ذرائع نے خبردی ہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ذاتی محافظ میجر جنرل عبدالعزیز الفغم کو اتوار کی صبح جدہ کے ایک اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں اس نےدم توڑ دیا – اس درمیان اخبار الشرق الاوسط نے شاہ سلمان کے ذاتی محافظ الفغم کی موت کی وجہ کا ذکر کئے بغیر لکھا ہے کہ اسپتال پہنچنے کے بعد وہ انتقال کرگئے – میجر جنرل عبدالعزیز الفغم اس سے پہلے سعودی عرب کے سابق بادشاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے محافظ ذاتی تھے اور ان کے مرنے کے بعد وہ شاہ سلمان کے ذاتی محافظ بنے تھے – سعودی اخبار عکاظ نے بھی الفغم کی موت کی خبردیتے ہوئے لکھا کہ وہ مشتبہ حالت میں ہلاک کئے گئے ہیں – اخبار الریاض نے بھی لکھا ہے کہ شاہ سلمان کے محافظ الفغم ذاتی دشمنی کے نتیجے میں فائرنگ میں ہلاک ہوئے ہیں – دوسری جانب سعودی صحافی علی الاحمد اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا کہ شاہ سلمان کے محافظ کو چند روز قبل ان کے عہدے سے برطرف کردیا گیا تھا اور اسی وجہ سے ان کی موت پر شکوک وشبہات پیدا ہو رہے ہیں –