مشرق وسطییمن

سعودی جارحین کے فوجی ٹھکانوں پر یمنی جوانوں کاجوابی حملہ

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے شمال یمن کے صوبے جوف میں خب و الشعف کے علاقے میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر میزائل حملہ کر کے خاصا نقصان پہنچایا۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اس جوابی حملے میں سعودی اتحاد کے کئی فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اسی طرح سعودی عرب کے جیزان کے علاقے الخوبه پر بھی حملہ کیا جس کے نتیجے میں سعودی عرب کے آلہ کار 3 سوڈانی فوجی ہلاک ہو گئے۔

شمال یمن کے صوبے جوف میں خب و الشعف کے علاقے میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر میزائل حملہ کر کے خاصا نقصان پہنچایا۔

دوسری جانب یمن کی مسلح افواج نے یمنی ساخت کے بدر ایف نامی اپنے ایک اور نیز جدید قسم کے میزائل کی رونمائی کی ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بدر ایف نامی میزائل سے ایک ساتھ کئی اہداف حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

یمنی فوج نے اس سے قبل نومبر دو ہزار اٹھارہ میں بدر ون پی قسم کے میزائل کی بھی رونمائی کی تھی۔

یمن کے تمام تر محاصرے کے باوجود اس ملک کی مسلح افواج کی دفاعی توانائی میں مسلسل اضافہ ہوا ہے اور یمن کی جنگ کا دائرہ بھی یمن سے جنوبی سعودی عرب تک وسیع ہو چکا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

سعودی اتحاد کی جاری وحشیانہ جارحیت اور محاصرے کے نتیجے میں عالم اسلام کے اس غریب عرب ملک کو غذائی اشیا اور دواؤں کی شدید قلّت کا سامنا ہے۔ اس کے باوجود سعودی اتحاد یمنی عوام کے خلاف اب تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button