ایشیاپاکستانعربمشرق وسطی

سعودی عرب نے 2 پاکستانیوں کے سر کاٹ دیئے

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کہاہے کہ منشیات کے جرم ميں 2 پاکستانیوں سمیت 4 افراد کے سرکاٹ دیئے گئے ہیں جن میں ایک عورت بھی شامل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کہاہے کہ منشیات کے جرم ميں 2 پاکستانیوں سمیت 4 افراد کے سرکاٹ دیئے گئے ہیں جن میں ایک عورت بھی شامل ہے۔ جس کے بعد اس سال سزائے موت پانے والوں کی تعداد 53 ہو گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق مکہ میں پیر کی صبح سزائے موت پانے والوں میں دو پاکستانی ، ایک یمنی اور ایک نائجیریا کی خاتون شامل ہے ،اس سال کے آغاز سے لے کر اب تک مختلف جرائم کے مرتکب ہونے والے 53 افراد کو سزائے موت دی جاچکی ہے۔ گزشتہ سال سعودی عرب نے 120 لوگوں کے سرکاٹ دیئے تھے۔ سعودی عرب میں آل سعود کو سنگین جرائم کی کھلی چھوٹ ہے جبکہ دوسرے افراد کے سرکاٹ دیئے جاتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button