عربمشرق وسطی

سعودی عرب کا آپاچی ہیلی کاپٹرتباہ

یمنی فورسز نے سعودی عرب کے آپاچی ہیلی کاپٹر کو تباہ کردیا۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل نے سرحدی شہر جیزان میں سعودی عرب کی فورسز پر کاری ضرب لگاتے ہوئے سعودی عرب کے ایک آپاچی ہیلی کاپٹر کو تباہ کردیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

سعودی اتحاد کی جاری وحشیانہ جارحیت اور محاصرے کے نتیجے میں عالم اسلام کے اس غریب عرب ملک کو غذائی اشیا اور دواؤں کی شدید قلّت کا سامنا ہے۔ اس کے باوجود سعودی اتحاد یمنی عوام کے خلاف اب تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button