دنیاعربمشرق وسطی

سعودی عرب کا ایرانی سپاہ کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرنے کا خیر مقدم

سعودی عرب کی امریکہ اور اسرائیل نواز حکومت نے ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو امریکہ کی طرف سے دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرنے پر خوشی اور خیر مقدم کا اظہارکیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی واس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی امریکہ اور اسرائیل نواز حکومت نے ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو امریکہ کی طرف سے دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرنے پر خوشی اور خیر مقدم کا اظہارکیا ہے۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں امریکہ کی طرف سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرنے کا استقبال کیا ہے۔ سعودی عرب کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ کا یہ اقدام دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے اہم ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے کل ایرانی سپاہ کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یاد رہے کہ ایرانی سپاہ نے عراق اور شام کی حکومتوں کی درخواست پر سعودی عرب اور امریکہ کے پروردہ دہشت گردوں کے خاتمہ کے سلسلے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ عراقی اور شامی حکومتیں ایرانی سپاہ کے اس اقدام کا متعدد بار شکریہ بھی ادا کرچکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button