
النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے مغربی پٹی میں یہودی بستیوں کی تعمیر کے سلسلے میں امریکی فیصلے پر رد عمل ظاہر کیا ہے۔ سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مغربی پٹی میں یہودی بستیوں کی تعمیر کے سلسلے میں امریکی فیصلہ مردود ہے اور مغربی پٹی میں یہودی بستیوں کی تعمیر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ سعودی عرب کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کے حصول کے بغید خطے میں پائدار صلح کا قیام ممکن نہیں ہے۔