عربمشرق وسطییمن

سعودی عرب کے صوبے عسیر پر یمنی فوج کا میزائلی حملہ

سعودی عرب کے جنوبی صوبے عسیر کے سرحدی علاقے میں یمن کے جوابی میزائلی حملے میں درجنوں سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے – اسی کے ساتھ یمن نے ایک بار پھر سعودی حکومت کو جنگ بندی کی پیشکش کی ہے اور کہا ہے کہ جنگ بندی یمن سے زیادہ سعودی حکومت کے فائدے میں ہے-

یمن کی فوج اورعوامی رضاکار فورس نے جارح سعودی اتحاد کے جرائم کے جواب میں زلزال ون قسم کے مقامی ساخت کے تین بیلسٹیک میزائلوں سے صوبہ عسیر کی علب گذرگاہ کے قریب سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کے اڈوں کو نشانہ بنایا-

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس میزائلی حملے میں دسیوں سعودی ایجنٹ ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں-

یمن کی فوج اورعوامی رضاکار فورس نے جمعرات کی شب اعلان کیا تھا کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جنوبی سعودی عرب کے جیزان علاقےکی الدود پہاڑیوں کے مشرق میں جارح سعودی اتحاد کے کرائے کے فوجیوں کے اڈوں پر بھی مقامی ساخت کے زلزال ون بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا تھا -یمن کی فوج اور رضاکار فورس تقریبا ہر روز سعودی عرب کے اندر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کرتی ہے اور یہ حملے یمن کے عوام پر جارح سعودی اتحاد کی وحشیانہ بمباری اور جارحیتوں کے جواب میں انجام پاتے ہیں-

دوسری طرف تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے سینئر رکن محمد البخیتی نے جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے جارح سعودی اتحاد کو جنگ بندی کی دعوت دی اور کہا کہ سعودی عرب کو جنگ بندی سے فائدہ اٹھانا چاہئے-ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق محمد البخیتی نے کہا کہ یمن کی فوجی طاقت و صلاحیت پوری دنیا پر ثابت ہوجانے اور جارح قوتوں کو بھاری نقصان پہنچنے کے بعد اب یمن جارح قوتوں کو جنگ بندی کی دعوت دیتا ہے-

تحریک انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن نے کہا کہ جنگ بندی سب کے فائدے میں ہوگی اور یمن سے زیادہ سعودی عرب کو اس کا فائدہ ہوگا- انھوں نے تاکید کے ساتھ کہ اگر سعودی عرب یمن کی جانب سے جنگ بندی کا مناسب جواب نہیں دے گا اور جارحیتوں کا سلسلہ جاری رکھےگا تو پھر دوسرا فیصلہ کیا جائے گا-

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط بھی نے کہا ہے کہ یمن جنگ بندی کے اپنے اعلان کے بعد اب سعودی عرب کی جانب سے بھی ایسے اقدام کا منتظر ہے کہ وہ اپنے سبھی زمینی اور ہوائی حملے بند کردے گا انہوں نے کہا کہ اگر سعودی عرب اپنی جارحیتوں کو جاری رکھے گا تو یمن جواب دینے کا حق محفوظ رکھےگا-

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button