یمنی فورسز اور قبائل نے العسیر کے علاقہ میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں میں 4 عدد زلزال میزائل داغے ہیں۔
المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز نے عسیر میں 4 عدد زلزال 1 نامی میزائل داغے ہیں اس حملے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ یمنی فورسز سرحدی شہر جیزان پر بھی درجنوں میزائل داغ چکی ہیں۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب کو یمن پر مسلط کردہ جنگ میں تاریخی شکست اور ناکامی کا سامنا ہےاور سعودی عرب کے فوجی اتحاد میں گہرا شگاف پیدا ہوگیا ہے۔