مشرق وسطییمن

سعودی فوجی چھاؤنیوں پر یمنی فوج کے میزائلی حملے

سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی واس کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج نے سعودی چھاؤنیوں پر بیلیسٹک میزائل فائر کئے ہیں اور یہ میزائل صنعا سے سعودی شہروں کی جانب فائر کئے گئے ہیں۔سعودی خبر رساں ایجنسی نے نشانہ بننے والے سعودی شہروں کا نام بتائے بغیر دعوی کیا ہے کہ سعودی عرب کے میزائلی دفاعی سسٹم نے کئی میزائلوں کو مار گرایا ہے۔ یمن کی تحریک انصار اللہ نے گذشتہ سنیچر کو شمالی یمن کے الجوف صوبے میں جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے سعودی اتحاد کا ایک ٹورناڈو جنگی طیارہ مار گرایا تھا۔سعودی اتحاد چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر جارحانہ حملے کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button