الحدیدہ میں سعودی اتحاد کے تازہ فضائی حملے میں ایک بچہ شہید اور متعدد عام شہری زخمی ہوگئے جبکہ یمنی افواج کے جوابی حملوں میں سعودی فوج اور اس کے اتحادیوں کا زبردست جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔
میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ الحدیدہ پر سعودی اتحاد اور اس کے کرائے فوجیوں کی وحشیانہ فائرنگ میں ایک کم سن بچہ شہید اور دو خواتین زخمی ہوگئیں۔جارح سعودی اتحاد میں شامل کرائے کے فوجیوں نے الحدیدہ کے رہائشی علاقے سیون یولیو پر بھاری ہتھیاروں سے حملے کیے ہیں۔تحیتا شہر اور الحدیدہ کے علاقے سات جولائی پر سعودی اتحاد کے فوجیوں نے شدید گولہ باری کی ہے۔جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کا جواب دیتے ہوئے یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس کے جوانوں نے جنوبی سعودی عرب کے شہر عسیر میں سعودی فوجی اہداف کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ادھر صوبہ مآرب میں یمنی فوجی اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے سعودی عرب کے حمایت یافتہ سابق مفرور صدر منصورہادی کے مسلح عناصر کی پیشقدمی کو ناکام بنا دیا ہے۔