افریقہ

سوڈان کی عبوری فوجی کونسل اور سیاسی مخالفین کے درمیان سیاسی معاہدہ

شامی ذرائع نے بم دھماکے کے نتیجے میں انیس پولیس اہلکاروں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق جنوبی صوبے درعا میں پولیس بس کے راستے میں ہونے والے بم دھماکے میں کم سے کم پانچ پولیس اہلکار ہلاک اور چودہ زخمی ہوئے۔زخمی ہونے والوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے پیش نظر حکام نے مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔درعا کا علاقہ گزشتہ سال کے اوائل میں شامی فوج کے کنٹرول میں آیا تھا اور دہشت گرد عناصر ہلکے اور بھاری ہتھیار تحویل میں دینے کے بدلے علاقے سے باہر نکل گئے تھے۔قابل ذکر ہے کہ درعا آٹھ سال قبل شام کی خانہ جنگی اور دہشت گردی کا پہلا شکار بنا تھا اور اس کی بدامنی شام کے دیگر شہروں میں سرایت کرتی چلی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button