اسلامایرانمثالی شخصیاتمشرق وسطی

سینچری ڈیل ، ناکامی سے دوچار ہو گی : تہران کے خطیب نماز جمعہ

تہران کی مرکزی نماز جمعہ اس ہفتے آیت اللہ محمدعلی موحدی کرمانی کی امامت میں ادا کی گئی۔

تہران کے خطیب نماز جمعہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ سینچری ڈیل درحقیقت ، صدی کی رسوائی ، صدی کی ذلت اور صدی کی خیانت ہے کہا کہ سینچری ڈیل بعض عرب حکومتوں کی خیانت کا نتیجہ ہے لیکن کوئی بھی سازش اور خیانت فلسطینی عوام کے حقوق کو پامال نہیں کرسکتی ۔

آیت اللہ موحدی کرمانی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دنیا کے حریت پسندوں نے سینچری ڈیل کی مذمت کی ہے کہا کہ استقامت امریکہ کی کمر توڑ دے گی اور فلسطین آزاد ہوگا۔

تہران کے خطیب نماز جمعہ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ دشمن استقامت کو غیر مسلح کرنا چاہتا ہے کہا کہ امریکیوں کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔

اس موقع پر تہران کے نمازیوں نے فلسطین مخالف سینچری ڈیل منصوبے کے خلاف زوردار نعرے لگائے اور اس کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینی عوام کی حمایت کا اعلان کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button