شامی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے ملک کے شمال مغربی صوبے ادلب میں داخل ہونے والے ترک فوجی کنوائے کے راستے پر بمباری کی ہے۔
رشیا ٹوڈے کے مطابق پچیس بکتر بندگاڑیوں اور ٹرکوں پر مشتمل ترک فوج کا کنوائے شام کے شہر خان شیخون کی جانب حرکت کررہا تھا جسے شامی فضائیہ نے بمباری کرکے روک دیا۔شامی فوج ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب خان شیخون شہر میں داخل ہوئی تھی جس کے بعد وہاں موجود دہشت گرد عناصر ترک سرحد کی جانب فرار ہوگئے تھے۔خان شیخون شہر شمالی، مشرقی اور جنوبی ادلب کے سنگم پر واقع ہے اور اس شہر کی آزادی حلب دمشق شاہراہ کی بحالی کی جانب پہلا قدم ہے جو شام کا اقتصادی مرکز شمار ہوتا ہے۔شامی حکومت خان شیخون کے شکست خوردہ دہشت گردوں کی حمایت میں ترک فوجیوں کے صوبہ ادلب میں داخل ہونے کی کوشش کی پہلے ہی شدید مذمت کرچکی ہے۔شامی حکومت نے ترکی کے اس اقدام کو اپنے اقتدار اعلی اور ارضی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔