شام کے سرکاری ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فوج نے منبج میں داخل ہوکر شام کے بارے میں ترکی کے ناپاک عزائم کو ناکام بنادیا ہے۔ شامی فوج اور کردوں کے درمیان معاہدے کے بعد شامی فوج نے ترک جارح فوج کا مقابلہ کرنے کا عزم کرلیا ہے۔ شام کی مرکزی حکومت اور کردوں کے درمیان روس کی سرپرستی میں معاہدہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں شامی فوج ترک سرحد پر تعینات ہوگی اور ملکی دفاع کو یقینی نبائے گی۔ سنی کردوں نے کرد علاقہ میں شامی فوج کا والہانہ استقبال کیا ہے۔ جس کے بعد کرد علاقہ کے بارے میں ترکی کے تمام خواب چکنا چور ہوگئے ہیں اور ترکی کو علاقائی اور عالمی سطح پر سخت شرمندگی کا سامنا ہے۔ ترک وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس نے شام کے شمال میں 500 سے زائد کرد ملیشیا کو ہلاک کردیا ہے جبکہ ترکی کے حملے میں ایک لاکھ سے زائد افراد بے گھر اور آوارہ وطن بھی ہوگئے ہیں۔
متعلقہ مضامین
بھی چیک کریں
Close