شاممشرق وسطی

شامی فوج نے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیئے

شامی فوج نے ادلب اور حماہ کے نواحی علاقوں میں واقع دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں۔

دمشق میں دفاعی اور عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ شہری آبادیوں پر دہشت گردوں کے حملوں کا جواب دیتے ہوئے شامی فوج نے حماہ اور ادلب میں جہت النصرہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ان حملوں میں دہشت گردوں کا بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔
شامی فوج نے جنوب مشرقی ادلب میں دہشت گردوں کی ایک گاڑی کو راکٹ کا نشانہ بنا کر تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
شمال مغربی حماہ میں کتائب العزہ کے ٹھکانوں پر شامی فوج کی گولہ باری میں درجنوں دہشت گردوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی خبر ہے۔
علاقے میں موجود دہشت گردوں نے جمعرات کے روز شمال مغربی حماہ کے رہائشی علاقوں پر راکٹوں سے حملہ کیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ شامی فوج نے ملک کے بیشتر علاقوں کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کر دیا اور باقی بچے دہشت گرد حماہ اور ادلب کے نواحی علاقوں میں سمٹ کر رہ گئے ہیں جہاں سے وہ گاہے بگاہے رہائشی علاقوں پر حملے کرتے رہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button