اسپوٹنک کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج کا ادلب کے جنوب مشرق میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، اس آپریشن میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق، دہشت گردوں نے شامی فوج پرپہلے راکٹوں سے حملہ کیا اور اس کے بعد زمینی حملہ شروع کیا لیکن شامی فوج نے دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کرتے ہوئے انھیں بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔
اطلاعات کے مطابق شامی فوج کا اس علاقہ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
واضح رہے کہ صوبہ ادلب ، شام میں دہشتگردوں کا آخری اڈہ ہے شام نے ادلب کی آزادی پر بارہا تاکید کی ہے اور اس علاقے میں تعینات دہشتگردوں اور بیرونی فوجیوں کو ادلب سے باہر نکلنے کا حکم دے دیا ہے۔