ارنا نیوز کے مطابق صوبہ ادلب میں سراقب کے جنوب میں واقع جوباس اور سان علاقے دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کرا لئے گئے اور اس وقت یہ علاقے شامی فوج کے مکمل کنٹرول میں ہیں۔
اتوار کے روز بھی شامی فوج اور دہشتگردوں کے درمیان گھمسان کی جنگ ہوئی تھی جس کے بعد شامی فوج خان طومان علاقے کے خلصہ دیہات کو آزاد کرانے میں کامیاب رہی۔
کچھ عرصے سے شامی فوج نے دہشتگردوں کی جانب سے مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی کئے جانے کے بعد صوبہ ادلب میں ایک آپریشن شروع کیا جس کے بعد اس صوبے کے دسیوں علاقوں کو دہشتگردوں سے پاک کیا جا چکا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ادلب شام میں دہشتگردوں کا آخری مرکز سمجھا جاتاہے۔