ترکیشاممشرق وسطی

شامی فوج کے شدید حملے کے بعد ترک فوج کا صوبہ ادلب سے اجتماعی فرار

العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فوج کے طیاروں کی بمباری اور توپخانہ کی گولہ باری کے نتیجے میں ترک فوج صوبہ ادلب کے محاذ سے اجتماعی طور پر فرار ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق صوبہ ادلب، شام کے شمال میں واقع ہے جہاں اس وقت شامی فوج اور ترک فوج کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے ترکی نے دہشت گردوں کو مضبوط بنانے کے لئے اپنے فوجی بھی جنگ میں اتار دئے ہیں اور شامی فوج کے خلاف اس نے بہت بڑا محاذ کھول دیا ہے، لیکن شامی فوج کی شدید گولہ باری اور بمباری کے نتیجے میں صوبہ ادلب میں ترک فوج کے پاؤں اکھڑ گئے ہیں اور صوبہ ادلب کے اطراف سے ترک فوج نے اجتماعی طور پر فرار برقرار کیا ہے ذرائع کے مطابق ترک فوج پر شدید خوف و ہراس طاری ہوگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بھی چیک کریں
Close
Back to top button