شامی فوج نے صوبہ حماہ کے شمالی اور صوبہ ادلب کے جنوبی علاقوں سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کردیا ہے۔
دمشق میں دفاعی اور عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ مذکورہ علاقوں میں جاری آپریشن کلین اپ کے دوران دہشت گردوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔ شامی فوج شمالی حماہ اور جنوبی ادلب کے آزاد ہونے والے علاقوں کو دہشت گردوں کے نصب کردہ بموں اور بارودی سرنگوں سے صاف کرنے میں مصروف ہے۔دفاعی ذرائع کے مطابق شامی فوج کے حوصلے بلند ہیں اور دہشت گردوں کی مکمل نابودی تک آپریشن جاری رہے گا۔حماہ اور ادلب کے بعض علاقے شام میں بیرونی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے آخری اڈے شمار ہوتے ہیں۔