شاممشرق وسطی

شام کی سرحد پر داعش کے ٹھکانوں پر حشدالشعبی کا میزائل حملہ

عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی نے شام کی مشترکہ سرحد پر واقع داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا۔

عراقی ذرائع ابلاغ کے اعلان کے مطابق شام کی سرحد پر واقع داعش کے ٹھکانوں پر حشدالشعبی کے میزائل حملے میں دسیوں داعشی دہشت گرد ہلاک و زخمی ہو گئے۔

عراقی سرحد کے قریب شام میں داعشی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر عراقی مسلح افواج کے حملے شامی کی حکومت کے ساتھ ہونے والی مکمل ہم آہنگی کے ساتھ انجام پا رہے ہیں۔

دوسری جانب عراق کی عوامی رضاکار فورس نے مشرقی صوبے دیالہ میں خانقین کے اطراف کے علاقوں میں داخل ہونے کی داعشی عناصر کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

ایک اور خبر یہ ہے کہ عراقی سیکورٹی اہلکاروں نے صوبے صلاح الدین کے شہر سامرا میں دو دہشت گرد عناصر کو گرفتار کر لیا۔

عراق میں دسمبر دو ہزار سترہ میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کے باوجود اس ملک کے بعض علاقوں میں دہشت گرد عناصر روپوش ہیں جو دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دیتے رہتے ہیں تاہم عراقی سیکورٹی اہلکار ان عناصر کا صفایا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button