دنیایورپ

شمالی عراق میں امریکی سینٹرل کمانڈ کا ایک دہشت گرد ہلاک

پریس ذرائع‏ نے شمالی عراق میں امریکی سینٹرل کمانڈ کے ایک دہشت گرد کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق میں امریکہ کی زیر قیادت نام نہاد داعش مخالف اتحاد کے بیان کی بنیاد پر امریکی سینٹرل کمانڈ سے تعلق رکھنے والا یہ دہشت گرد شمالی عراق کے صوبے نینوا میں اپنے مشن کے دوران ڈرائیونگ کرتے ہوئے ہلاک ہوا۔
عراق میں امریکی سینٹرل کمانڈ کے دہشت گرد دو ہزار گیارہ میں اس ملک کی سرزمین پر آٹھ برس تک قبضہ جاری رکھنے کے بعد اس ملک سے نکل گئے تھے تاہم دو ہزار چودہ میں داعش کا مقابلہ کرنے کے بہانے دوبارہ واپس لوٹ آئے۔
اس وقت عراق میں امریکہ کے کئی فوجی اڈے موجود ہیں اور امریکی صدر ٹرمپ کے مطابق امریکی فوج عراق سے واپس جانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی جبکہ عراقیوں نے امریکہ کے اس فیصلے پر سخت احتجاج کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بھی چیک کریں
Close
Back to top button