شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی نے جمعرات کو اعلان کیا کہ اس کے میزائل تجربات جاپان کے لئے خطرہ نہیں ہیں ۔ شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی نے جمعرات کو جاپان پر الزام لگایا تھا کہ وہ پیونگ یانگ کے خلاف بین الاقوامی دباؤ بڑھانے کے لئے، اس کے میزائل تجربات کے بارے میں مبالغہ آرائی سے کام لے رہی ہے۔
جاپان کے وزیردفاع تارو کونو نے اکیس دسمبر کو کہا تھا کہ شمالی کوریا کی میزائلی تجربات جاپان کی سیکورٹی کے لئے سنگین خطرہ ہے۔
شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ شمالی کوریا کے فوجی اقدامات اپنے دفاع کے لئے کسی بھی خودمختارملک کا قانونی حق ہے اور کوئی بھی اسے ان اقدامات سے روک نہیں سکتا۔
پیونگ یانگ پر جاپان کی تنقید ایسی حالت میں سامنے آئی ہے کہ شمالی کوریا، جزیرہ نمائے کوریا میں امریکہ کی فوجی موجودگی کا مخالف ہے اور اس نے دوہزار انیس کے اختتام تک واشنگٹن کو مذاکرات کی میز پر واپس آنے کی مہلت دی ہے اور شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں کو ترک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
شمالی کوریا نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے ایسا نہ کیا تو واشنگٹن کو اس کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔