فلسطینمشرق وسطی

شمال مشرقی بیت المقدس میں فوجی چیک پوسٹوں کا قیام

فلسطینی ٹی وی کی ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ صیہونی حکومت نے شمال مشرقی بیت المقدس کے علاقے حزما میں داخل ہونے والے راستے میں دو فوجی چیک پوسٹ قائم کر دیے ہیں۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی خود مختار انتظامیہ کی وزارت خارجہ نے صیہونی حکومت کے اقدامات اور اس کے سامراجی منصوبوں کے نتائج پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان اقدامات سے ایک آزاد فلسطینی مملکت کے قیام کا موقع ہاتھ سے نکل جائے گا۔
اس اعلان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکہ و اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات پر عالمی برادری کی خاموشی اور بین الاقوامی سمجھوتوں کی پامالی سے اقوام متحدہ کی ساکھ اور وقار گرتا جا رہا ہے۔

فلسطین کی خودمختار انتظامیہ کی وزارت خارجہ نے فلسطینیوں کے حقوق کی جاری خلاف ورزی اور ان کی زمین و جائیداد کے قبضائے جانے کو فلسطینیوں کے خلاف صیہونی غاصبوں کی ایک مسلط کردہ جنگ قرار دیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے جارحانہ اقدامات اور منظم جرائم کا جائزہ لیتے ہوئے موثر طور پر اقدامات عمل میں لائے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button