افریقہ

شیخ زکزکی کے حامیوں پر نائیجیریا کی فوج کی فائرنگ

نائیجیریا کے فوجیوں نے اسلامی تحریک کے بانی آیت اللہ شیخ زکزکی کی حمایت میں مظاہرے میں شریک لوگوں پر حملہ کرکے کم سے کم ایک شخص کو شہید اور متعدد دیگر کو زخمی کردیا۔

پرس ٹی وی نے خبردی ہے کہ نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے بانی آیت اللہ شیخ زکزکی کے حامیوں نے ایک بار پھر مظاہرہ کیا اور جیل میں قید شیخ زکزکی کی رہائی کا مطالبہ کیا –

نائیجیریا کے فوجیوں نے پرامن مظاہرین پر فائرنگ کرکے کم سے کم ایک شخص کو شہید اور متعدد دیگر کو زخمی کردیا – نائیجیریا کی فوج نے دسمبر دوہزار پندرہ میں اربعین حسینی کے موقع پر زاریا شہر میں حسینیہ بقیت اللہ اور آیت اللہ شیخ زکزکی کی رہائشگاہ پر حملہ کرکے سیکڑوں عزاداروں کو شہید اور آیت اللہ شیخ زکزکی اور ان کی اہلیہ کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا تھا –

نائیجیریا کی اعلی عدالت نے شیخ زکزکی کی رہائی کا بھی حکم جاری کردیا ہے لیکن نائیجیریا کی فوج اور حکومت نے انہیں ابھی تک جیل سے رہا نہیں کیا ہے –

جیل میں آیت اللہ زکزکی کی جسمانی حالت انتہائی ابتر ہوچکی ہے اور ان کے گھروالوں کا کہنا ہے کہ شیخ زکزکی کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہوگیا ہے-

اس خبر کے سامنے آنے کے بعد نائیجیریا سمیت دنیا کے مختلف ملکوں منجملہ اسلامی جمہوریہ ایران میں شیخ زکزکی کی حمایت میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور لوگ کی ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کررہے ہیں –

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button