افریقہانسانی حقوق

صومالیہ میں کار بم دھماکہ 170 جاں بحق، اقوام متحدہ کی مذمت

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ہونے والے دہشت گردانہ حملہ کی مذمت کی ہے۔

گوٹریس کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے موغادیشو میں 28 دسمبر کو ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے مرنے والوں کے اہل خانہ کے تئیں تعزیت اور زخمیوں کے جلد صحت مند ہونے کی دعا کی ہے۔

واضح رہے کہ دھماکہ شہر کی مصروف ترین شاہراہ پر ہوا جہاں سکیورٹی چیک پوائنٹ اور ٹیکس آفس کی وجہ سے ٹریفک کا رش تھا۔

پولیس افسر ابراہیم محمد نے دھماکے کو تباہ کن قرار دیا۔ ہلاک افراد میں 3 ترکی کے شہری بھی شامل ہیں، ان ترک شہریوں کے بارے میں پتہ چلا کہ یہ تینوں انجینئرز تھے جو موغادیشو سے افگوئے جانے والی سڑک کی تعمیر میں تکنیکی مدد کے لیے وہاں موجود تھے۔

ملک کی تاریخ میں سب سے خونریز حملہ اکتوبر 2017 میں موغادیشو میں پیش آیا تھا جہاں ٹرک دھماکے کی وجہ سے 512 افراد ہلاک اور 295 زخمی ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ موغادیشو میں القاعدہ کی اتحادی تنظیم الشباب کے دہشتگردوں کی جانب سے اکثر کار بم دھماکے کیے جاتے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button