اسرائیلی فوجیوں نے غرب اردن کے تیرہ دیہاتوں کا آب رسانی کا نظام تباہ کردیا ہے۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے غرب اردن کے نواحی علاقے کوہ الخلیل پر قائم آب رسانی کے نظام کو تباہ اور سپلائی لائنوں کو اکھاڑ پھینکا ہے۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ صیہونی آبادیوں میں صاف پانی کے استعمال کی شرح فلسطینی علاقوں کے مقابلے میں سات گنا زیادہ ہے۔غرب اردن کا ساٹھ فی صد سے زائد علاقہ اسرائیلی فوجیوں کے تسلط میں ہے جسے وہ صیہونی بستیوں کو توسیع دینے اور فوجی مشقیں انجام دینے کے لیے استعمال کرتا ہے۔اسرائیلی فوج کے تخریبی اقدامات کی وجہ سے فلسطینی آبادیوں میں رہنے والے لوگ کنویں کا پانی پینے پر مجبور ہیں۔