ایران میں جہاد اسلامی فلسطین کے نمائندے نے کہا ہے کہ صیہونیت مخالف جد وجہد کبھی بھی نہیں رکے گی
ایران میں جہاد اسلامی فلسطین کے نمائندے رمضان ابوشریف نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ صیہونی حکومت کے خلاف جد وجہد کبھی بھی نہیں رکے گی کہا کہ بعض بڑے عرب ممالک امریکا اور صیہونی حکومت کی گود میں بیٹھ گئے ہیں جو انتہائی شرمناک ہے – جہاد اسلامی فلسطین کے نمائندے ناصر ابو شریف نے تنطیم کی تاسیس کی بائیسویں سالگرہ کی مناسبت سے تہران میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اگر فلسطینی عوام کی استقامت اور ان کا ایمان نہ ہوتا تو آج فلسطینی کاز کے نام کی کوئی چیز باقی نہ رہتی۔ انہوں نے کہاکہ فلسطینی عوام اپنی جد وجہد کی راہ میں بے شمار مشکلات و مصائب کو تحمل اور صبر کا مظاہر کیا ہے – ایران میں جہاد اسلامی فلسطین کے نمائندے نے کہا کہ وسائل و ذرائع کی کمی کے باوجود جہاد اسلامی فلسطین ماضی کے مقابلے میں کافی طاقتور ہوگئی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ فوجی اور اسلحہ جاتی اعتبار سے جہاد اسلامی آئیڈیل پوزیشن میں ہے۔ انہوں نے دیگر فلسطینی گروہوں کے ساتھ جہاد اسلامی فلسطین کے تعلقات کےبارے میں کہا کہ ان کی تنظیم کی کسی بھی فلسطینی یا عرب تنظیم سے کوئی چپقلشن یا اختلاف نہیں ہے ۔بلکہ ان کی تنظیم صرف اور صرف صیہونی حکومت کے خلاف جد و جہد کررہی ہے ۔ تہران میں جہاد اسلامی فلسطین کے نمائندے نے ایران کے ساتھ اپنی تنظیم کے تعلقات کو انتہائی دوستانہ قراردیا اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ جہاد اور استقامت کی حمایت کی ہے ۔