فلسطینمشرق وسطی

صیہونی انتہا پسند نے فلسطینی خاتون کو ٹرک تلے روند کر شہید کردیا

مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کےجنوبی شہر بیت لحم میں ایک صیہونی انتہا پسند نے ایک فلسطینی خاتون کو ٹرک سے کچل کر شہید کردیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق صیہونی انتہا پسند نے فاطمہ محمد سلیمان نامی فلسطینی کو اس وقت ٹرک تلے روند دیا جب وہ اپنے گھر کے سامنے کھڑی ہوئی تھی۔ بزدل انتہا پسند صیہونی نہتی فلسطینی خاتوں کو ٹرک تلے روند کر فرار ہوگیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بزدل صیہونی نے پہلے مذکورہ فلسطینی خاتون کی گاڑی کو ٹکر ماری اور جب وہ اپنی گاڑی کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ لگانے کےلئے اتریں تو اس نے ان پر ٹرک چڑھا دیا۔صیہونی انتہا پسندوں کی جانب سے بے گناہ فلسطینیوں کو گاڑی تلے روندنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button