عربمشرق وسطییمن

صیہونی جارحیت کا منھ توڑ جواب

فلسطین کی تحریک مزاحمت نے غزہ کے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں صیہونی بستیوں پر سو سے زائد میزائل فائر کئے ہیں۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق صیہونی حکومت کے اخبار معاریف نے غزہ کے اطراف میں صیہونی آبادی کے علاقوں نٹیووٹ، عسقلان اور شعار ہنیغف پر کئی میزائل داغے جانے کی رپورٹ دی ہے۔

تحریک مزاحمت کی اس جوابی کارروائی کے بعد صیہونی آبادی کے علاقوں میں خطرے کے سائرن بجنے لگے اور صیہونیوں پر خوف و ہراس طاری ہو گیا اور صیہونی فوجی مکمل چوکس ہو گئے۔

اس سے قبل غزہ پر صیہونی فوج کے جمعے اور ہفتے کے جارحانہ حملوں میں کم از کم سات فلسطینی شہید اور درجنوں دیگر زخمی ہو گئے۔

صیہونی حکومت کی اس جارحیت کے بعد حماس نے تاکید کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ ہر طرح کی جارحیت کا منھ توڑ جواب دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button