اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے میں یہودی بستی کے قریب ایک بم دھماکے میں نوجوان ہلاک جبکہ اس کا والد اور بھائی زخمی ہوئے تھے اور اس کے الزام میں کارروائی کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق 23 اگست 2019 کو اسرائیل کے 17 سالہ شہری رینا شینرب ہلاک ہوا جس کے بعد فلسطین لبریشن فرنٹ کے 4 اراکین پرالزام عائد کیا گیا لیکن عدالت میں ان کے خلاف الزام ثابت نہیں ہو سکا تھا۔
واضح رہے کہ اسرائیل کے فوجی مختلف حیلے اور بہانوں سے فلسطینیوں پر مظالم کر رہے ہیں لیکن امریکی حمایت کی وجہ سے اسرائیل کے خلاف کسی بھی قسم کی کوئی کارروائی نہیں ہوتی ہے۔