افغانستانایشیا

طالبان نے لاجورد کی کان پر قبضہ کرلیا

افغان طالبان نے صوبہ بدخشان میں بیس فوجیوں کو یرغمال بنانے کے بعد لاجورد کی ایک کان پر قبضہ کر لیا ہے۔

بدخشان کے گورنر ہاؤس کے ترجمان نیک محمد نظری نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کان کی حفاظت پر مامور بیس افغان فوجی بدستور طالبان کی قید میں ہیں۔یہ کان صوبہ بدخشان کے شہر کران و منجان میں واقع ہے جہاں سے دنیا کا بہترین لاجورد نکالا جاتا ہے۔ایک اور اطلاع کے مطابق طالبان نے صوبہ بامیان کے ڈپٹی سپرٹینڈنٹ برائے جیل سیکورٹی کو صوبہ غور میں گولیاں مار کر ہلاک کردیا ہے۔دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ افغان سیکورٹی اداروں نے صوبہ کابل میں دو بموں کا ناکارہ بنادیا ہے۔کابل میں منگل کے روز تین دھماکے ہوئے تھے تاہم کوئی جان نقصان نہیں ہوا تھا۔حکومت افغانستان نے طالبان کو ان دھماکوں کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button